اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کا نیر بخاری کو ٹیلیفون

آصف زرداری نے نیر بخاری سے انکی صحت سے متعلق دریافت کیا

آصف زرداری کی نیر بخاری کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری دل کی تکلیف کے باعث پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں

نیر بخاری کی آج صبح کامیاب اینجیو گرافی کی گئی
Image result for ‫آصف علی زرداری‬‎

اینجیو گرافی کے بعد نیر بخاری کو پمز اسپتال کے سی سی یو منتقل کردیا گیا ہے
اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف ٹرین مارچ کی تیاریاں مکمل کرلیں، ذرائع

کاروان بھٹو کے نام سے ٹرین مارچ کا آغاز کل ہوگا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  صبح 10 بجے کینٹ اسٹیشن کراچی سے کاروان بھٹو کی قیادت کریں گے، ذرائع

کاروان بھٹو کے لئے خصوصی ٹرین بک کرائی گئی ہے، ذرائع پیپلز پارٹی

بلاول بھٹو کینٹ اسٹیشن کراچی، لانڈھی ، جھنگ شاہی، کوٹڑی اور حیدرآباد اسٹیشنز پر خطاب کریں گے، ذرائع
سندھ بھر کی پارٹی تنظیم کو اپنے قائد کے شایان شان استقبال کی ہدایت


بلاول بھٹو اڈیرو لعل، ٹنڈو آدم، شہداد پور، اور نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر بھی خطاب کریں گے، ذرائع

بلاول بھٹو زرداری ہاؤس نوابشاہ میں رات گزاریں گے، ذرائع

27 مارچ کو نواب شاہ سے کارواں کی صبح دس بجے  لاڑکانہ روانگی ہوگی، ذرائع

بلاول بھٹو دوسرے روز دوڑ، پڈ عیدن، محراب پور  ، بھریا روڈ، رانی پور، اور خیرپور میں خطاب کریں گے،ذرائع

روہڑی، سکھر،، مدیجی، نوڈیرو، اور آخر میں لاڑکانہ میں کارکنان سے خطاب کریں گے، ذرائع

کاروان بھٹو کا اختتام لاڑکانہ میں ہوگا، ذرائع

پیپلزپارٹی نے کارکنوں کو صبح 8 بجے کینٹ سٹیشن پہنچنے کی ہدایت کردی، ذرائع

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پارٹی کی سینئر قیادت ہوگی، ذرائع