تھر میں بیوہ عورت سمت بچی نے خودکشی کر لی۔



صحرائی تھر میں غذائی قلیت ارو غربت سے تنگ آکر ایک خاتوں سمت بچی نے خودکشی کر لی۔





خود کشی کرنے والی عورت کا شوہر ایک سال قبل فوت ہو گیا تھا جس کے بعد اس خاتون اور اس کی بچی کو پالنے کا بوجھ اس کے غربت کے مارے سسرال والوں کے لیے قابل برداشت نہیں رہا تھا لہذا سسرالی اسے بچی سمیت والدین کے گھر چھوڑ گئے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعہ چیلہار کے گاؤں فلڑہار میں پیش آیا جہاں بھوک و تنگدستی کے سبب 22 سالہ شریمتی نپو نے اپنی تین سالہ بچی کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق متوفیہ شریمتی نپو اور اس کی بچی کی لاشیں کنویں سے نکال کر سول اسپتال مٹھی منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعہ سے علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق تھر میں سال رواں تاحال 80 سے زائد افراد خودکشیاں کر چکے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی ہے اور ان کی خودکشیوں کی وجوہات غربت و تنگدستی بتایا جاتا ہے۔


Post a Comment

0 Comments