اپر کوہستان میں مسافر کوسٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوسٹر گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے راولپنڈی آرہی تھی کہ تھانہ لوٹر کے قریب گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوسٹر میں 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن دور افتادہ پہاڑی سلسلے میں اندھیرے کے باعث ریسکیو سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔

کوہستان۔ تھانہ لوٹر کے قریب مسافر کوسٹر شاہراہ قراقرم سے گر کر گہری کھائی میں جاگری ، متعدد افراد جاں بحق ، پولیس

کوہستان ، 17 لاشیں کھائی میں پڑی ہیں ایک خاتون معجزانہ طور پہ بچ گئی ، عینی شاہد شریف خان۔

کوہستان۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوسٹر گلگت بلتستان کے علاقے غذر سے پنڈی کی طرف آرہی تھی۔ پولیس موقع کی طرف روانہ۔

کوہستان۔ دور افتادہ پہاڑی سلسلے میں ریسکیومیں دشواری ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔